عید کی آمد مظفرآباد سنسان،وزیراعظم ،کابینہ کے اسلام آباد میں ڈیرے

عید کی آمد مظفرآباد سنسان،وزیراعظم ،کابینہ کے اسلام آباد میں ڈیرے

مظفرآباد(بیورورپورٹ) عید الفطر کی آمد آمد ،دارلحکومت سنسان وزیراعظم سمیت کابینہ نے کشمیر ہاؤس میں ڈیڑے ڈال لیے ۔وزیراعظم سیکرٹریٹ سمیت وزاء بلاک میں ہو کا عالم ،غریب مالی امداد کے لیے وزارء کے دفاتر کے باہر مگر وزارء غائب ،کارکنان ،زعماء بھی دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور میرٹ زدہ حکومت کی جانب سے دوسرے عیدالفطر کے موقع پر بھی مستحقین کو دھکے حکومت کا دارلحکومت میں نہ ہونا لوگوں کو سابق حکومت اور چوہدری عبدالمجید کی یاد دلانے لگا۔لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ مظفرآباد کی حکومت پہلی مرتبہ آتی ہے۔وزیراعظم کا آبائی حلقہ بھی موجود ہے خاندان بھی موجود مگر وزیراعظم اسلام آباد جبکہ چوہدری عبدالمجید کو ہمیشہ آڑے ہاتھوں لینے والے فاروق حیدر نے ووٹ تو یہاں سے لیے ڈیرے کشمیر ہاؤس میں لگا رکھے ہیں۔حکومت نے محکمہ زکواۃٰ فنڈز سمیت ریاستی خزانے کو مسلم لیگ ن کے انتخابات اور الیکشن مہم کیلئے استعمال کرنے کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دیتے ہوئے کشمیر ہاؤس کو عملاً مسلم لیگ ن کا مرکزی الیکشن آفس بنا دیا ہے۔20لاکھ روپے کی خطیر رقم منافع زکواۃٰ فنڈز سے وزراء کو جاری کیے گئے جو انہوں نے غربات میں عیدی تقسیم کرنی تھی مگر وزراء یہ رقم لیکر رفو چکر ہو گئے باخبر ذرائع کے مطابق یہ رقم مسل ملیگ ن کی انتخابی مہم میں استعمال کی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر