مظفرآباد،بھکاریوں کی بھرمار،دفعہ 144 کی پابندی دھری رہ گئی

مظفرآباد،بھکاریوں کی بھرمار،دفعہ 144 کی پابندی دھری رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)دفعہ 144کی پابندی دھری کی دھری رہ گئی ۔گڑھی دوپٹہ کے بازاروں میں کثیر تعداد میں بھکاریوں نے ڈیرے ڈال دئیے خوبرو بھکارنیں مختلف حیلوں بہانوں سے عوام کو لوٹ رہی ہیں ۔انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار اد ا کرنے لگی ۔پنجاب اور پاکستان سے آئے ہوئے بھکاریوں نے بازاروں میں لوگون کا چلنا پھرنا مشکل کر کے رکھ دیا ۔خوبرو بھکارنیں بھیک مانگنے کے ساتھ ساتھ دیگر غیر اخلاقی حرکات کر کے لوگوں کو شرمندہ کر دیتی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے دفعہ 144نافذ کیا ہوا ہے مگر اس کے باوجود بھکاریوں کی کثیر تعداد میں آمد اور سربازار مکرو فریب سے بھیک مانگنا انتظامیہ کی نااہلی ،بے حسی و ملی بھگت کا منہ بولتا ثبوت ے ۔گڑھی دوپٹہ کے عوامی ،سیاسی ،سماجی حلقوں نے ذمہ داران سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔