مظفرآباد،عیدکی آمدآمد،درزیوں نے ریٹ کئی گناہ بڑھا دیے
مظفرآباد(بیورورپورٹ)عید کی آمد کے ساتھ ہی درزیوں نے قینچیاں تیز کر لیں۔من پسند انراخ اور دکانوں کے باہر بکنگ بند ہے کے بورڈ آویزاں کر کے پتلی گلی سے دگنی قیمت پر سوٹ سلائی کیلئے لینے لگے۔مردانہ سوٹ 1500سے 2000جبکہ زنانہ سوٹ 25سو سے 3ہزار جبکہ بچگانہ سوٹ ایک ہزار سے 15سو میں تیار کیا جانے لگا۔تفصیلات کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد میں عید کی آمد کے ساتھ ہی درزیوں نے کپڑوں کی سلائی کے من پسند ریٹ رکھ لیے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے لیے سلائی ڈبل کر دی گئی۔جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی سلائی کے ریٹ بھی جاری نہ ہو سکے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چونکہ درزی مزدو پیشہ طبقہ میں آتے ہیں اس لیے ہم ان کے ریٹ مقرر نہیں کر سکتے۔یہ کام محکمہ صنعت وحرفت کے ذمہ ہے اور محکمہ صنعت وحرفت رمضان المبارک سے قبل ہی چھٹیاں منانے کیلئے دفاتر بند کر چکا ہے اس طرح درزی عوام کو دونوں ہاتھوں سے سرعام لوٹ رہے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔