امیراورغریب کاایک جیسا احتساب ہونا چاہیے،راجہ عدیل نسیم

امیراورغریب کاایک جیسا احتساب ہونا چاہیے،راجہ عدیل نسیم

مظفرآباد(بیورورپورٹ) سیاسی و سماجی رہنما ء راجہ عدیل نسیم نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر یکساں احتساب کے بغیر ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کر سکتی ، جب تک امیر اور غریب کا ایک جیسا احتساب نہیں ہوگااس وقت تک عوام کو ان کا حق نہیں مل سکتا ان خیلات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ حکومت آزاد کشمیر اگر عوام کو ان کا حق دلانا چاہتی ہے تو امیر اور غریب کا احتسابی عمل ایک جیسا کرے ۔ یکساں احتساب کے بغیر ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جا سکتاہے کیونکہ جب تک امیر کے لیے احتسا بی عمل آسان اور غریب کے لیے مشکل ہوگا تو اس سے غریب مزید غریب ہوگا ، حکومت کو اپنی تمام تر توجہ احتساب کے عمل کی مضبوطی کی طرف لگانی چاہیے، تاکہ سستا اور جلدی مہیا ہونے والا انصاف ملکوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے،عدیل نسیم نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا کہ جس طرح انہوں نے اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے اقدامات کیے اسی طر ح اب وہ آزاد کشمیر میں احتسابی عمل کی مضبوطی کے لیے بھی اقدامات کریں، تاکہ ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر