مظفرآباد،معمولی بارش نے ایس ڈی ایم اے کی کارکردگی کاپول کھول دیا

مظفرآباد،معمولی بارش نے ایس ڈی ایم اے کی کارکردگی کاپول کھول دیا

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مون سون سے قبل ہی معمولی بارش نے محکمہ ایس ڈی ایم اے ودیگر محکموں کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔جامعہ کشمیر چہلہ کیمپس تلابی منظر پیش کرنے لگا۔مین گیٹ کے سامنے بند نالیاں کھلے گٹر ابلنے لگے۔طلبہ وطالبات کا چہلہ کیمپس آنا دوبھر ہو گا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارش نے چہلہ کیمپس کو جل تھل کرتے ہوئے آنے والے راستے کو مکمل طور پر بند کر دیا۔نالیاں کیچڑ سے بھر گئیں جبکہ گٹر بند ہونے کی وجہ سے ابلنے لگے۔بدبو گندگی غلاظت ہر طرف پھیل گئی۔راہگیروں سے قرب وجوار کے رہائشی اور چہلہ کیمپس میں رہائش پذیر طلبہ وطالبات کا چلنا پھرنا باہر نکلنا بھی دشوار ہو گیا۔بلدیاتی ادارے اور محکمہ شاہرات نے آنکھیں اور کان بند کر لیے جبکہ آنے والے بارشی پانی کی وجہ سے چہلہ پل پر بھی تلاب بن گیا۔جس میں گاڑیاں تیرنے لگیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر