حلقہ پٹواری اڈھروال رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حلقہ پٹواری اڈھروال رشوت لیتے ہوئے گرفتار

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اینٹی کرپشن حکام نے حلقہ پٹواری اڈھروال کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔پٹواری صابر عباس نے فرد جاری کرنے کے عوض شہری غلام مصطفی سے دو ہزار روپے رشوت مانگی تھی۔ اینٹی کرپشن حکام نے ریڈنگ مجسٹریٹ حسن ریاض کی زیر نگرانی ریڈ کر کے صابر عباس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ یادرہے کہ پٹواری صابر عباس کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور عرصہ دراز سے اوڈھروال حلقہ میں پٹواری تعینات ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کا ریکارڈ کی چھان بین کا بھی فیصلہ, دفتر سے قیمتی سرکاری ریکارڈ غائب ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر