مظفرآباد،نورفاطمہ بداخلاقی کیس،متاثرہ خاندان پرزمین تنگ کردی گئی

مظفرآباد،نورفاطمہ بداخلاقی کیس،متاثرہ خاندان پرزمین تنگ کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)نور فاطمہ بداخلاقی کیس‘ ظالم سماج نے متاثرہ بچی کے والد اور لواحقین پر زمین تنگ کردی ۔ صلح کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جانے لگا۔ ہماری بہت اوپر تک پہنچ ہے ۔ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ جرگہ برادری کے تحت فوری معاملہ حل کرو ورنہ جان سے ماردینگے اورگھروں کو آگ لگا کر ختم کردینگے۔ آٹا کرپشن کیس کے مرکزی ملز م راجہ منصور سمیت دیگرملزمان کی طرف سے دھمکیاں ۔ نور فاطمہ کا والدزبیر کیانی شکایت لے کر مرکزی ایوان صحافت پہنچ گیا۔وزیراعظم آزادکشمیر‘ چیف سیکرٹری ‘ انسپکٹر جنرل پولیس و دیگر حکام سے ظالموں سے تحفظ فراہم کرنے کامطالبہ ۔ْ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے زبیر کیانی نے بتایا کہ میرے بچی کیساتھ جمعہ کے روز13اپریل 2018ء کو دن ساڑھے 12بجے مظفرآبادکے نواحی علاقے کٹکیر میں بداخلاقی کاواقعہ پیش آیا ۔ ملزم پارٹی اکثریت میں ہونے کی وجہ سے طاقتور ہے ۔ ہمارے ساتھ ہونیوالی ناانصافی پر خود ہی اسی روز جرگہ داری کرتے ہوئے میرے اور میرے بھائی کے زبردستی دستخط کروائے ۔ جرگہ داری فیصلہ کے مطابق ملز م عبدالباسط کو 5سال کیلئے گاؤ ں سے بدر کیا گیااور مبلغ دو لاکھ روپے ہرجانہ ہوا ۔ دو دن گزرنے کے بعد جرگہ داروں نے سازش کے تحت ملزم عبدالباسط کی عبوری ضمانت کروادی اور اس کیس کو سوشل میڈیا ہماری بدنامی اور توہین کی گئی ۔ ملز مان نے سرعام ایس ایچ اور چکار کی موجودگی میں ناجائز گالم گلوچ کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ جرگہ داری میں طے ہونے والے ہرجانے کے دولاکھ روپے بھی ادا نہ کئے گئے اور نہ ہی جرگہ داروں نے ہمیں انصاف دلایا۔ ہمیں اب ان پر کوئی اعتبار نہیں ہے۔ زبیر کیانی نے مزید کہاکہ ان ظالموں کے ظلم کی وجہ سے 2ماہ کے دوران ہمارے 4لاکھ روپے بلاوجہ اخراجات ہو چکے ہیں جو ہم نے قرض اور ادھار لے کر کئے ہیں۔ اور ان ظالموں کے ڈر کے باعث مظفرآباد میں رہنے پر مجبور ہیں ۔زبیر کیانی نے مزید کہاکہ راجہ منصور ہر وقت گالم گلوچ کرتا ہے اور زبردستی صلح کرنے کیلئے دباؤ ڈالتا ہے ۔راجہ منصور انتہائی بااثراور کرپٹ ہے ۔ موصوف پر آٹا کرپشن ‘ سمگلنگ کیس میں 20لاکھ کی خورد برد ثابت ہوئی اور 20لاکھ روپے جمع کروا کر کیس سے نکلا ہے ۔اس بااثر آدمی کے شر سے میرے بیوی بچوں اور دیگر خاندان والوں کو شدید خطرہ ہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر‘ چیف سیکرٹری ‘ انسپکٹر جنرل پولیس و دیگر حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمیں ان ظالموں کے ظلم سے تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ ہم عام شہریوں کی طرح پرسکون زندگی گزار سکیں ۔