ذوالفقاردلہہ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں،غزالہ صفدرچوہدری

ذوالفقاردلہہ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں،غزالہ صفدرچوہدری

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)خواتین ونگ کی معروف راہنما ممبر ضلع کونسل غزالہ صفدر چوہدری نے کہا ہے کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ ہمارے محبوب قائد اور عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، اگرچہ 2018ء کے عام انتخابات ایک بڑے چیلنج کی حیثیت رکھتے ہیں مگر ہمارے عوام نے حلقہ این اے 64، پی پی اکیس اور پی پی تئیس میں متفقہ طور پر سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کو میدان میں اتار دیا ہے وہ دلہہ ہاؤس میں چیئرمین یوسی وروال سردار عامر عباس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں، اس موقع پر حاجی ریاض، ملک الطاف حسین، سردار اعظم خان، یاسر، چوہدری فخر دلہہ اور اسد دیوال بھی موجود تھے، میڈم غزالہ صفدر نے مزید بتایا کہ میں منتخب ممبر ضلع کونسل ہونے کے ناطے خواتین کے بڑے ونگ کی نمائندگی کررہی ہوں اور سب پے واضح ہے کہ جماعتیں افراد سے بنتی ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے علاقے کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ووٹروں کو الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کی آڑ میں حلقہ این اے 64میں دھکیل دیا ہے ، ہم نے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ پر دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا ہے کہ انھیں ذاتی خواہشات کو پس پشت ڈال کر عوامی امنگوں کا احترام کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہمارے پچاس سالہ پسماندہ علاقے کو پانچ سالوں کے قلیل عرصہ میں جس طرح سردار ذوالفقار دلہہ نے ہر شعبہ زندگی میں ماڈل بنایا ہے ہمارے دلوں میں پیوست ہے، اس موقع پر ایک اور سوال کے جواب میں سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے بتایا کہ میڈیا میرے لوگوں کے جذبات دیکھ بھی رہا ہے اور سن بھی رہا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ میں نے عوامی رائے اور فیصلے کو مقدم سمجھ کر تینوں حلقوں میں عوام کے دباؤ کے پیش نظر اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرادیے ہیں اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو بھی نئی صورتحال سے آگاہ کردیا ہے، میں اپنے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا فیصلہ کرچکا ہوں، جس میں کوئی تبدیلی یا حکمت عملی کا سہارا نہیں لیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر