اب نیا پاکستان بننے سے کوئی نہیں روک سکتا،طارق افضل کالس

اب نیا پاکستان بننے سے کوئی نہیں روک سکتا،طارق افضل کالس

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ طارق افضل کالس اتوار کے روز200گاڑیوں کا جلوس لیکر اپنے آبائی قصبہ کالس سے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کیلئے روانہ ہوئے۔ راجہ طارق افضل کالس نے حلقہ پی پی22پر کاغذات نامزدگی داخل کرایے ہیں ، معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ رات انہیں بنی گالہ سے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا گرین سگنل دیا گیا ہے۔ راجہ طارق افضل کالس نے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔اس موقع پر راجہ طارق افضل کالس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اب تبدیلی کی ہوا چل پڑھی ہے اور نیا پاکستان بننے سے اب کوئی روک نہیں سکتا پٹواریوں کے دن گنے جاچکے ہیں جلد یہ کرپٹ مافیا سلاخوں کے پیچھے ہوں گے اور عوام کا لوٹا ہوا پیسا واپس لے کردم لیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر