آصف علی زرداری نے پی کے49 کا ٹکٹ عبدالاکبرکی بیوہ کو دے کرجیالوں کے دل جیت لئے : افسر خان بختی

آصف علی زرداری نے پی کے49 کا ٹکٹ عبدالاکبرکی بیوہ کو دے کرجیالوں کے دل جیت لئے ...

بخشالی( نمائندہ پاکستان) صوبائی اسمبلی پی کے49 کا ٹکٹ عبدالاکبر خان کی بیوہ کو دے کر آصف علی زرداری نے جیالوں کے دل جیت لئے ہیں ، ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ میرٹ پر کرنے سے پی پی پی کا قد کاٹ عوام میں مزید بلند ہوگیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی یو سی بخشالی کے صدر افسر خان بختی اوریوتھ صدر نویدزمان نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے مرحوم عبدا لاکبرخان کی بیوہ کو ٹکٹ دے کر نہ صرف عبدالاکبر خان کی قربانیوں کومانا ہے بلکہ دوسری طرف پارٹی میں خواتین کی کردار اور اہمیت کو نمایاں کیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر