نوازشریف کےخلاف العزیزیہ سٹیل ملزریفرنس کی سماعت آج ہوگی

نوازشریف کےخلاف العزیزیہ سٹیل ملزریفرنس کی سماعت آج ہوگی
نوازشریف کےخلاف العزیزیہ سٹیل ملزریفرنس کی سماعت آج ہوگی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کےخلاف العزیزیہ سٹیل ملزریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکریں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف احتساب عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے اور خواجہ حارث ان پرجرح کریں گے۔

نوازشریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملزریفرنس میں استغاثہ کے مرکزی گواہ واجد ضیا کے بعد نیب کے تفتیشی افسر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد