ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

  

برج حمل

 جون11  پیر۔ تقریب منانے کے لئے کوئی نہ کوئی بہانہ مل ہی جائے گا۔ دوست کی وجہ سے گمشدہ چیز مل جائے گی۔ اس لئے اس کا شکریہ ادا کریں۔ عملی کاموں میں بھرپور توجہ دیں۔

برج ثور

 جون11    پیر۔ معمہ خود بخود حل ہو جائے گا۔ آپ کو نظر آجائے گا کہ آپ اس دنیا میں کیوں آئے ہیں اور کیا کرنا ہے ہسپتال سے آنے والی خبر پریشان کن ہے۔

برج جوزا

 جون11   پیر۔ مستقبل سے متعلقہ امور دلچسپی کا باعث بنیں گے۔ کاروباری مصروفیت میں اضافہ ہوگا بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع مل سکیں گے۔

برج سرطان

 جون11  پیر۔ دوردراز سے کسی مہمان کی آمد کی اُمید ہے یا پھر آپ کو شہر سے باہر جانے کے مواقع ملیں گے سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔ شریک حیات کا تعاون اور ہمدردیاں حاصل رہیں گی۔

برج اسد

 جون11     پیر۔ کاروبار یا رومانس کے متعلق کوئی اہم پیغام ملنے کی اُمید ہے۔ نئے معاہدے عمل میں آئینگے۔ نیا کام شروع کرنا مثبت رہیگا۔ مخلص دوست کا تعاون حاصل رہیگا۔ 

برج سنبلہ

 جون11  پیر۔خاندانی افراد میں اچانک کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے رومانس میں راز کے افشاء  ہونے خدشہ ہے۔ قانونی امور کے سلسلے میں سفر پیش آسکتا ہے۔

برج میزان

 جون11   پیر۔ کامیابی حاصل کرنے کے لئے شارٹ کٹ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا محنت پر یقین کریں۔قریبی دوستوں سے تعلقات بہتر رہیں گے۔

برج عقرب

 جون11   پیر۔ چڑچرے پن کی عادت کو تعمیری اندازی میں تبدیل کر دیں۔ پس منظر میں سوالات کے جوابات مل جائیں گے۔ نفسیاتی صلاحیتیں اُجاگر ہونگی۔

برج قوس

 جون11  پیر۔ آپ کوئی اہم میٹنگ طے کر سکیں گے۔ کسی خاص دوست سے ملاقات کر سکیں گے اس ملاقات سے آپ کی حیثیت اور شخصیت میں نکھار پیدا ہوگا۔

برج جدی

 جون11   پیر۔ اس دن مصروف رہنے کے لئے پہلے ہی آرام کر لیں ۔ ایسا فیصلہ یا کام کرنا پڑے گا جس میں ذاتی قوت اعتماد کا استعمال زیادہ کرنا پڑے گا۔ اپنا لباس بھی موزوں رکھیں۔

برج دلو

 جون11   پیر۔خیراتی کاموں پر زور رہے گا۔ کارکن ساتھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں پہل کریں اور جدت پسندی پر زور دیں یہ وقت آپ کے لئے کچھ کر گزرنے کا ہے۔

برج حوت

 جون11   پیر۔باہر ڈِنر کا پروگرام بڑا شاندار ہے‘ عزیزوں کی دعوت کر دیں۔ ایک قانونی لین دین ختم کرنے کی کوشش کریں۔ ازدواجی حیثیت پر بھی توجہ دیں۔ صحت کا خیال رکھیں۔

 

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم