سپریم کورٹ میں عائشہ احد تشدد کیس کی سماعت کی آج ہوگی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں عائشہ احدتشدد کیس کی سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو آج طلب کر رکھا ہے۔
گزشتہ دنوں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی پنجاب کو عائشہ احد کی درخواست پر حمزہ شہباز کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد تھانہ اسلام پورہ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں تشدد، چوری، چھینا جھپٹی، توڑ پھوڑ ، جان سے مارنے کی دھمکیاں اور زیادتی کی کوشش کی دفعات شامل کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران عائشہ احد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جس پر چیف جسٹس نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو آج (پیر) طلب کرلیاہے۔