نگران حکومت آتے ہی پاکستانیوں کا اربوں روپے کا نقصان ہوگیا مگر کیسے ؟ انتہائی تشویشناک خبر آگئی

نگران حکومت آتے ہی پاکستانیوں کا اربوں روپے کا نقصان ہوگیا مگر کیسے ؟ ...
نگران حکومت آتے ہی پاکستانیوں کا اربوں روپے کا نقصان ہوگیا مگر کیسے ؟ انتہائی تشویشناک خبر آگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے ، ایک ڈالر 121 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پیر کے روز کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں یک دم اضافہ ہوگیا۔ کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 5 روپے 38 پیسے تک کا اضافہ ہوا اور یہ تاریخ میں پہلی بار 121 روپے سے زائد کا ہوگیا۔ نگراں حکومت کے قیام کے بعد ڈالر کی قیمت میں پہلی بار اتنا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ حالیہ اضافے کے باعث بیٹھے بٹھائے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں بھی اربوں روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید : بزنس /اہم خبریں