فیاض الحسن چوہان سے پی پی 17 اولپنڈی کا ٹکٹ واپس لے لیا گیا

فیاض الحسن چوہان سے پی پی 17 اولپنڈی کا ٹکٹ واپس لے لیا گیا
فیاض الحسن چوہان سے پی پی 17 اولپنڈی کا ٹکٹ واپس لے لیا گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر فیاض الحسن چوہان سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 17 اولپنڈی کا ٹکٹ واپس لے لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی میں عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کا اعلان ہونے کے بعد سے پیدا ہونے والا ہنگامہ کسی طور بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے جس کے باعث عمران خان کو انتہائی اہم اقدامات اٹھانے پڑ رہے ہیں جن میں ٹکٹوں کی واپسی بھی شامل ہے۔ عمرے پر جانے سے پہلے عمران خان نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فیاض الحسن چوہان سے ٹکٹ واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے فیاض الحسن چوہان کو پی پی 17 اولپنڈی سے ٹکٹ جاری کیا گیا تھا تاہم انہیں ٹکٹ جاری ہونے پر 7 امیدواروں نے احتجاج کیا تھا جس کے باعث ان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس حلقے سے ٹکٹ کا فیصلہ عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے بعد کریں گے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی /اہم خبریں