خواجہ حارث کو مزید کتنا وقت چاہیے؟ کیا قیامت تک ٹرائل چلانا چاہتے ہیں؟ فوادچودھری

خواجہ حارث کو مزید کتنا وقت چاہیے؟ کیا قیامت تک ٹرائل چلانا چاہتے ہیں؟ ...
خواجہ حارث کو مزید کتنا وقت چاہیے؟ کیا قیامت تک ٹرائل چلانا چاہتے ہیں؟ فوادچودھری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فوادچودھری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے مقدمے کا فیصلہ جلدآنا چاہیے،خواجہ حارث کو مزید کتنا وقت چاہیے؟ کیا قیامت تک ٹرائل چلانا چاہتے ہیں؟ یہ صرف نیب ریفرنسز سے راہ فرار کی کوشش ہے۔

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کے نیب ریفرنسز سے دستبردار ہونے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان فوادچودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور انکے خاندان کے پاس عدالت میں پیش کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے اور خواجہ حارث کی دستبردار ی صرف نیب ریفرنسز سے راہ فرار کی کوشش ہے،نواز شریف سزا سے بچنے کے لئے اس طرح کررہے ہیں،انہیں سرکاری وکیل مہیا کیا جائے اور کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 134 روز پہلے یہ مقدمہ سپریم کورٹ میں چلا، اب ٹرائل کورٹ میں چل رہا ہے،خواجہ حارث بھاگنا چاہتے ہیں ان کو مزید کتنا وقت چاہیے؟ کیا قیامت تک ٹرائل چلانا چاہتے ہیں؟

مزید : سیاست /قومی /علاقائی /اسلام آباد