طائف کے  جنوبی علاقے حویہ مقام پر چارہ منڈی آسمانی بجلی سے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

طائف کے  جنوبی علاقے حویہ مقام پر چارہ منڈی آسمانی بجلی سے راکھ کے ڈھیر میں ...
طائف کے  جنوبی علاقے حویہ مقام پر چارہ منڈی آسمانی بجلی سے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب کے سیاحتی شہر طائف کے  جنوبی علاقے کے حویہ مقام پر چارہ منڈی آسمانی بجلی سے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر کارروائی کی۔ ترجمان کرنل ناصر الشریف نے بتایا کہ یہاں طائف کمشنری اور اس کی کئی تحصیلوں میں کہیں درمیانے درجے او رکہیں موسلا دھار بارش ہوئی تھی۔ بارش کے باعث 70میٹر لمبے اور 7میٹر اونچے مکا ن کی دیوار گر گئی تھی جبکہ الحویہ چارہ منڈی آسمانی بجلی گرنے سے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔

 

مزید : عرب دنیا