سعودی عرب، امارات اور کویت کا اردن کو ڈھائی ارب ڈالر کی امداد دینے کا فیصلہ

سعودی عرب، امارات اور کویت کا اردن کو ڈھائی ارب ڈالر کی امداد دینے کا فیصلہ
سعودی عرب، امارات اور کویت کا اردن کو ڈھائی ارب ڈالر کی امداد دینے کا فیصلہ

  

مکہ مکرمہ (محمد اکرم اسد) مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں ہونے والی 4رکنی سربراہ کانفرنس جو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں ہوئی اردن کے شاہ عبد اللہ دوئم، امیر کویت شیخ صباح الاحمد اور امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اردن کے معاشی بحران کے حل کے لئے اردن کی 2.5بلین ڈالر کی امداد کی جائے گی۔ سعودی عرب، امارات اور کویت کی طرف سے دی جانے والی امدادی رقم کا ایک حصہ اردن کے اسٹیٹ بینک میں جمع کیا جائے گا، اردن کے مفادات کے تحفظ کے لئے ورلڈ بینک میں ضمانت دی جائے گی، اردنی حکومت کے سرکاری بجٹ کی 5سال تک سالانہ مدد کی جائے گی اور ملک میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختلف فنڈ قائم کئے جائیں گے۔  مکہ سربراہ کانفرنس کی طرف سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں چاروں ممالک نے ان باتوں پر اتفاق کیا ہے۔ دریں اثناءاردن کے فرمانروا شاہ عبد اللہ دوئم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سمیت امیر کویت اور متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

مزید : عرب دنیا