پیپلزپارٹی کی زاہدہ اعوان کی طرف سے شارجہ میں افطار ڈنر، جیالوں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں کی بھی شرکت

پیپلزپارٹی کی زاہدہ اعوان کی طرف سے شارجہ میں افطار ڈنر، جیالوں اور دیگر ...
پیپلزپارٹی کی زاہدہ اعوان کی طرف سے شارجہ میں افطار ڈنر، جیالوں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں کی بھی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)  اس بار ماہ رمضان کے دوران روزہ افطاری کے سب سے زیادہ ایونٹ دبئی اور شارجہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے ہوئے ۔ پہلا ایونٹ میاں منیر ہانس کی طرف سے دوسر ایون پیپلز یوتھ آرگنائزیشن PYOکی طرف سے جبکہ اتیسرا ایونٹ پی پی پی شارجہ کی طرف سے ہوا جس کی میزبان زاہدہ ملک اعوان تھیں  چونکہ یہ افطار ڈنر پی پی پی کی طرف س تھا لہٰذا زیادہ ترمہمان پی پی پی سے ہی تعلق رکھنے والے تھے جبکہ اس افطار ڈنر میں دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی مدعو کیا گیا تھا جن میں مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے راہنماؤں کی حاضری بھی دیکھنے میں آئی ۔

افطارقبل پی پی پی شارجہ کے لیڈر خادم شاہین نے تلاوت کلام پاک ادا کی اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض بھی خود ہی سنبھالے ۔ افطارڈنر میں چودھری ظفر اقبال ، چوھدری خالد شبیر ، سید سجاد حسین شاہ ، میاں منیر ہانس ، سردار اجاوید یعقوب ، راشد چغتائی ، فاروق چیچی ، انیس الرحمن ، شفیق صدیقی ،قیصر گھمن ، فیام الحق ، راجہ ارکرام الحق ، مزنحم جیلانی ، عزت اسلم ، فضل درانی ، ندیم شیخ ، ناصر اکرم چودھری ، ذوالفقار علی ، چودھری راشد علی بریار ، چودھری ناصر محمود ، فردوس سحر ، رابعہ مبشرہ ، حاجی محمد نواز ، اور نیاز خان کے علاوہ متعدد لوگوں نے شرکت کی ۔

افظار ڈنر کے موقع پر پی پی پی کے جیالوں اور جیالیوں نے خطاب بھی کیا اور اپنے لیڈران آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا ۔ افطار ڈنر کی میزبان زاہدہ اعوان نے ماہ صیام کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کا آخری عشرہ عبادت کے لحاظ سے بے حد اہم ہے ۔لہٰذا ہمیں اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

روزہ صرف بھوک اور پیاس برداشت کرنے کا ہی نام نہیں ے بلکہ ایک دوسرے کا احساسب کرنے کا ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اردگرد موجود مقداروں کی مدد کریں اور ان کو اپنی خوشیوں میں شریک بھی کریں۔ اس موقع پر زاہدہ ملک اعوان نے افطار ڈنر میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ تمام مہمانوں کی تواضع پرتکلف افطار ڈنر سے کی گئی ۔

مزید :

عرب دنیا -