توہین عدالت کیس: احسن اقبال لاہورہائیکورٹ پہنچ گئے

توہین عدالت کیس: احسن اقبال لاہورہائیکورٹ پہنچ گئے
توہین عدالت کیس: احسن اقبال لاہورہائیکورٹ پہنچ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال لاہورہائیکورٹ پیشی کیلئے پہنچ گئے،عدالت نے انہیں توہین عدالت کیس میں طلب کررکھا ہے۔

توہین عدالت کیس میں پیشی کے لئے احسن اقبال  لاہورہائیکورٹ پہنچ گئے ۔ جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ پیشی میں احسن اقبا ل نے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوکرتحریری جواب عدالت میں جمع کرایا تھا جس پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سابق وفاقی وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس چلا نے کا حکم دیا تو احسن اقبال نے عدلیہ مخالف ویڈیو عدالت میں نہ چلانے کی استدعا کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور