نہاری گھر میں بنانے کا آسان طریقہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)افطار کو لذیذ بنانے کیلئے آج ہم آپ کو گھر پرنہاری تیارکرنے کا انتہائی آسان طریقہ بتائیں گے۔
اجزاء:
1۔ بونگ کا گوشت ۔ 1کلو
2۔ پیاز ۔ 1پاﺅ 250گرام
3۔ آٹا ۔ 6کھانے کے چمچ
4۔ تیل ۔ 2کپ
5۔ دہی ۔ 1پاﺅ
6۔ نہاری ۔ 1ڈبہ
7۔ سونٹھ ۔ 2چمچے
8۔ لال مرچ ۔ 1ٹیبل سپون
9۔ ہلدی ۔ 2ٹیبل سپون
10۔ نمک ۔ 1ٹیبل سپون
ترکیب:-
باریک کٹی ہوئی پیاز تیل میں سرخ کرلیں اس میں گوشت ڈال کر اچھی طرح بھون لیں پھر نہاری مصالحہ میں سونٹھ اور 2کپ پانی اور دہی مکس کرکے گوشت مےں ڈال دیں جب پانی خشک ہوجائے اور تیل چھوڑدے پھر ہلکی آنچ آگ کرکے 4سے6کپ پانی ڈال دیں جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو ٹھنڈے پانی میں آٹا 2کپ ملاکر شوربے مےں ڈال دیں تاکہ گاڑھا ہوجائے 10سے پندرہ منٹ ہلکی آگ پر پکائیں۔