العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس:آج کی سماعت کاتحریری حکم نامہ جاری،نوازشریف کووکیل مقرر کرنےکی ہدایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس کی آج کی سماعت کاتحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا جس میں نوازشریف کواپنا وکیل مقرر کر کے عدالت کو آگا ہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
آج احتساب عدالت میں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کے نیب ریفرنسز سے دستبرداری کے بعد عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس کی آج کی سماعت کاتحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے،حکم نامہ میں نوازشریف کووکیل مقرر کرنےکی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ نوازشریف وکیل مقررکر کے کل تک عدالت آگاہ کریں۔