فٹ بال ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ آپ تو کیا کرکٹرز بھی ہوش و حواس کھو بیٹھیں گے

فٹ بال ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ ایسی تفصیلات سامنے آ ...
فٹ بال ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ آپ تو کیا کرکٹرز بھی ہوش و حواس کھو بیٹھیں گے

  

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا ورلڈکپ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹورنامنٹ ہے اور یہ صرف مقبولیت میں ہی سب سے بڑا نہیں ہے بلکہ اس کے فاتح کیلئے انعامی رقم بھی اتنی ہی بڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ایک رات کی بکنگ کے کتنے پیسے ہیں۔۔۔؟“ صوفیہ حیات سے رمضان المبارک میں ہی یہ سوال پوچھ لیا گیا تو وہ غصے سے آگ بگولہ ہو گئیں، ایسا جواب دیدیا کہ دن میں تارے دکھا دئیے، گفتگو کے سکرین شاٹس شیئر کر دئیے 

فیفا ورلڈکپ 2018ءشروع ہونے میں صرف تین روز باقی رہ گئے ہیں اور تمام ٹیمیں ٹرافی اٹھانے کا خواب آنکھوں میں سجائے روس پہنچ چکی ہیں۔ یہ ٹرافی حاصل کرنے کیلئے 32 عالمی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا لیکن جو بھی ٹیم فاتح قرار پائے گی اسے ٹرافی کیساتھ ساتھ 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی رقم بطور انعام ملے گی۔

فاتح ٹیم تو ٹرافی اور انعامی رقم جیتنے کا جشن تو منائے گی ہی مگر فائنل ہارنے والی ٹیم بھی آنکھوں میں صرف آنسو لے کر ہی اپنے ملک نہیں لوٹے گی بلکہ اسے بھی 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی جبکہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 40 کروڑ ڈالرز کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل