عائشہ احد تشدد کیس:حمزہ شہبازسپریم کورٹ میں پیش

عائشہ احد تشدد کیس:حمزہ شہبازسپریم کورٹ میں پیش
عائشہ احد تشدد کیس:حمزہ شہبازسپریم کورٹ میں پیش

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہبازسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہو گئے۔چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو آج طلب کر رکھا تھا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران عائشہ احد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جس پر چیف جسٹس نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں طلب کر رکھا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی پنجاب کو عائشہ احد کی درخواست پر حمزہ شہباز کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔جس کے بعد حمزہ شہبازکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں تشدد، چوری، چھینا جھپٹی، توڑ پھوڑ ، جان سے مارنے کی دھمکیاں اور زیادتی کی کوشش کی دفعات شامل کی گئی تھی۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور