پنجاب کی نگران کابینہ آج اپنے عہدوں کاحلف اٹھائے گی

پنجاب کی نگران کابینہ آج اپنے عہدوں کاحلف اٹھائے گی
پنجاب کی نگران کابینہ آج اپنے عہدوں کاحلف اٹھائے گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی 6رکنی نگران کابینہ آج (پیر)کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگران کابینہ کی حلف برداری تقریب دوپہر 2 بجے گورنرہاو¿س میں ہوگی جس میں نگراں کابینہ کے ارکان اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے ۔تقریب میں نگراں وزیراعلی حسن عسکری سمیت دیگر شخصیات شریک ہوں گی۔نگران کابینہ میں وقاص ریاض،زیڈ ایم رضوی،انجم نثار،جوادساجد، سابق آئی جی شوکت جاوید اورسابق چیئرمین واپڈاظفرمحمود شامل ہیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور