یاہو میسینجر سروس بند کرنے کا اعلان

یاہو میسینجر سروس بند کرنے کا اعلان
یاہو میسینجر سروس بند کرنے کا اعلان

  

کیلی فورنیا(ویب ڈیسک) یاہو کمپنی نے اپنی 20 سالہ پرانی سروس ایپلی کیشن یاہو میسینجر کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا میں نت نئی میسیجنگ ایپلی کیشنزاورسوشل ویب سائٹس آنے کے بعد یاہو میسینجر کو سخت مشکلات درپیش تھیں۔یاہو نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رواں برس17 جولائی کے بعد یاہو میسینجر کو بند کردیا جائے گا۔

کمپنی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یاہو صارفین اگلے چھ ماہ تک اپنے مسینجر اکائونٹ کی ہسٹری (پرانے مسیج) ڈائون لوڈ کرسکیں گے۔

یاہو نے اپنے صارفین کو نئی میسیجنگ ایپلی کیشن ’سیکویرل‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کا آغاز 17 جولائی 2018 کے بعد ہوگا۔یاہو میسینجر کو 1998 میں متعارف کرایا گیا جس نے بہت کم عرصے میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنے قدم جما لیے تھے۔

مزید : بین الاقوامی /سائنس اور ٹیکنالوجی