”ہم کابل حکومت کی پیشکش اسی صورت میں مانیں گے اگر۔۔۔۔“ طالبان نے افغانستان میں جنگ بندی کیلئے کس ملک کی ضمانت مانگی؟ بڑی خبرآگئی

”ہم کابل حکومت کی پیشکش اسی صورت میں مانیں گے اگر۔۔۔۔“ طالبان نے افغانستان ...
”ہم کابل حکومت کی پیشکش اسی صورت میں مانیں گے اگر۔۔۔۔“ طالبان نے افغانستان میں جنگ بندی کیلئے کس ملک کی ضمانت مانگی؟ بڑی خبرآگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیزفائر اور جنگ بندی کے حوالے سے مذاکراتی عمل کئی ہفتوں سے جاری تھا، اس عمل کو پاکستان اور چین کی بھی حمایت حاصل تھی، دونوں ملکوں نے افغان طالبان کو افغان حکومت کی پیشکش قبول کرنے پر راضی کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور چین نے کابل اور افغان طالبان کے درمیان جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا، اس حوالے سے مذاکراتی عمل خاموشی سے کئی ہفتوں سے جاری تھا۔

اس مذاکراتی عمل میں طالبان کا موقف تھا کہ ہم کابل حکومت کی پیشکش اسی صورت میں مانیں گے اگر چین اور پاکستان ضمانتی ہوں۔ اس سیز فائر کے لیے ہونے والی بات چیت میں پاکستان نے سہولت کار اور چین نے ثالث کا کردار ادا کیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد