سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا تیز رفتاری پر چالان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا تیز رفتاری پر چالان
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا تیز رفتاری پر چالان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)موٹروے پولیس نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا تیزرفتاری پر چالان کردیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنی گاڑی میں جا رہے تھے، موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پرشاہد خاقان عباسی کی گاڑی روک لی اور ان کا 750 روپے کا چالان کر دیا۔موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے سابق وزیراعظم کے ساتھ تصویریں بھی بنائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی گاڑی مقررہ حد سے 35 سے 40 کلومیٹر زیادہ رفتار کے ساتھ جارہی تھی جس کی نشاندہی موٹروے پولیس کے کیمروں نے کی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان جیسے ملک میں اتنی بڑی شخصیت کا پولیس اہلکاروں کی جانب سے چالان ہونا ناقابل یقین سا لگتا ہے لیکن موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے اس خواب کو حقیقت میں بدل کر قوم کو یہ یقین دلادیا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب یہاں طاقتور اور کمزور دونوں کیلئے یکساں قوانین ہوں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد