جونی بیرسٹو ایک ایسا اعزاز اپنے نام کرنے والے دنیا کے نوویں کھلاڑی بن گئے جو انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز آج تک حاصل نہ کر پایا تھا، یہ کون سا اعزاز ہے اور کون سے پاکستانیوں نے بھی حاصل کیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

جونی بیرسٹو ایک ایسا اعزاز اپنے نام کرنے والے دنیا کے نوویں کھلاڑی بن گئے جو ...
جونی بیرسٹو ایک ایسا اعزاز اپنے نام کرنے والے دنیا کے نوویں کھلاڑی بن گئے جو انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز آج تک حاصل نہ کر پایا تھا، یہ کون سا اعزاز ہے اور کون سے پاکستانیوں نے بھی حاصل کیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ایڈنبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلش بلے باز جو نی بیرسٹو نے ایک ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جو دنیائے کرکٹ میں صرف آٹھ بلے بازوں کے پاس تھا لیکن کرکٹ کے بانی انگلینڈ کا کوئی بلے باز یہ اعزاز حاصل نہیں کر پایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ایک رات کی بکنگ کے کتنے پیسے ہیں۔۔۔؟“ صوفیہ حیات سے رمضان المبارک میں ہی یہ سوال پوچھ لیا گیا تو وہ غصے سے آگ بگولہ ہو گئیں، ایسا جواب دیدیا کہ دن میں تارے دکھا دئیے، گفتگو کے سکرین شاٹس شیئر کر دئیے 

جونی بیرسٹو مسلسل تین ون ڈے سنچریاں جڑنے والے دنیا کے نوویں اور انگلینڈ کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ جونی بیرسٹو نے مسلسل تین ون ڈے سنچریاں جڑنے کا یہ اعزاز سکاٹ لینڈ کے خلاف واحد ایک روزہ میچ میں حاصل کی اور صرف 54 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ اس سے قبل وہ اپنی آخری سیریز کے آخری دو میچوں میں بھی سنچریاں بنا چکے تھے۔

اس فہرست میں پاکستان کے تین کھلاڑی ظہیر عباس، سعید انور اور بابر اعظم موجود ہیں جبکہ سب سے زیادہ مسلسل 4 سنچریاں بنانے کا اعزاز سری لنکا کے لیجنڈ بلے باز کمار سنگاکارا کو حاصل ہے۔ جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز، ابراہم ڈی ویلیئرز، کوئنٹن ڈی کوک اور راس ٹیلر بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

مزید : کھیل