عائشہ احد تشدد کیس ، حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ میں پیش ہوکر ایسی بات کہہ دی کہ چیف جسٹس بھی دنگ رہ گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عائشہ احد تشدد کیس کے مرکزی ملزم حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ کے روبرو اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی عائشہ احد سے شادی نہیں ہوئی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عائشہ احد تشدد از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عائشہ احد اور حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ حمزہ شہباز نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے اس بات کی دو ٹوک الفاظ میں تردید کی کہ ان کا عائشہ احد سے نکاح ہوا تھا، انہوں نے کہا کہ نکاح کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ دوسری جانب عائشہ احد نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا حمزہ شہباز کے ساتھ 2010 میں نکاح ہوا تھا۔