”جیکولن فرنینڈس کی آنکھ مستقل خراب ہو گئی اور اب وہ۔۔۔“ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر آ گئی، ان کی آنکھ کو کیا اور کیسے ہوا ہے؟ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

”جیکولن فرنینڈس کی آنکھ مستقل خراب ہو گئی اور اب وہ۔۔۔“ بالی ووڈ کی معروف ...
”جیکولن فرنینڈس کی آنکھ مستقل خراب ہو گئی اور اب وہ۔۔۔“ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر آ گئی، ان کی آنکھ کو کیا اور کیسے ہوا ہے؟ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جیکولن فرنینڈس کی آنکھ کی پتلی انجری کے باعث ہمیشہ کیلئے ٹیڑھی ہو گئی ہے۔ جیکولن فریننڈس آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’ریس 3‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ایک رات کی بکنگ کے کتنے پیسے ہیں۔۔۔؟“ صوفیہ حیات سے رمضان المبارک میں ہی یہ سوال پوچھ لیا گیا تو وہ غصے سے آگ بگولہ ہو گئیں، ایسا جواب دیدیا کہ دن میں تارے دکھا دئیے، گفتگو کے سکرین شاٹس شیئر کر دئیے 

جیکولن فرنینڈس فلم کی دیگر کاسٹ کیساتھ فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں جس دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ مارچ کے ماہ میں وہ فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں کہ ان کی آنکھ پر چوٹ لگ گئی۔ انہوں نے سماجی ابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں ان کی آنکھ کی پتلی صاف طور پر ٹیڑھی دیکھی جا سکتی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ان کی آنکھ کی پتلی ہمیشہ کیلئے ٹیڑھی ہو چکی ہے جواب کبھی صحیح نہیں ہوگی لیکن شکر ہے کہ اس انجری کے بعد بھی ان کی بینائی خراب نہیں ہوئی اور آنکھ صحیح طور پر کام کر رہی ہے۔

مزید : تفریح