نوازشریف کی احتساب عدالت کے 5 جون کے فیصلے کیخلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

نوازشریف کی احتساب عدالت کے 5 جون کے فیصلے کیخلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر
نوازشریف کی احتساب عدالت کے 5 جون کے فیصلے کیخلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت کے 5 جون کے فیصلے کےخلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کرےگا، عدالت نے نوازشریف کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

سابق وزیراعظم نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ہمیں لندن فلیٹ ریفرنس میں دفاع پہلے ظاہر کرنے پر مجبور کیا گیا جبکہ تینوں ریفرنسز میں اثاثے بنانے کا ایک ہی الزام لگایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کے اہم گواہ واجد ضیا کا بیان بھی تینوں ریفرنسز میں ایک ساتھ اور تینوں ریفرنسز کو یکجا ہونا چاہیے تھا، واجد ضیا العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں بھی اپنا بیان مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

نواز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے ہماری درخواست مسترد کر کےخلاف قانون فیصلہ جاری کیا، واجد ضیا کا تینوں ریفرنسز میں ایک ساتھ بیان ریکارڈ نہ کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 5 جون کو نواز شریف کی وہ درخواست مسترد کردی تھی جس میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے علاوہ دیگر 2 ریفرنسز میں واجد ضیا اور تفتیشی افسر کے بیانات مکمل ہونے تک حتمی دلائل مو¿خر کیے جائیں اور تمام ریفرنسز میں ایک ساتھ حتمی دلائل سنے جائیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد