ٹکٹوں کی تقسیم کیخلاف احتجا نے بنی گالہ کے رہائشیوں کی زندگی اجیرن بنا دی

ٹکٹوں کی تقسیم کیخلاف احتجا نے بنی گالہ کے رہائشیوں کی زندگی اجیرن بنا دی
ٹکٹوں کی تقسیم کیخلاف احتجا نے بنی گالہ کے رہائشیوں کی زندگی اجیرن بنا دی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان کی رہائش کے نزدیک رہنے والے لوگوں کی زندگی انتخابات میں ٹکٹ لینے والوں کی آمد سے اجیرن ہو کر رہ گئی ہے، پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے نئے لوگوں نے جو پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ق اور مشرف کے ساتھ رہے عمران خان سے نہ صڑف خود بلکہ اپنے رشتہ داروں کے لئے بھی قومی و صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ حاصل کر لئے ہیں یہ لوگ کئی ماہ پہلے سے عمران خان کے گرد گھیرا ڈالے ہوئے تھے جبکہ گذشتہ پندرہ سال سے تحریک انصاف کے ساتھ اچھے برے وقت میں کھڑے رہنے والے ورکروں کو ٹکٹ جاری نہیں کیے گئے ۔

روزنامہ خبریں کے مطابق یہ ورکر ہزاروں کی تعداد میں احتجاج کرنے کے لئے بنی گالہ پہنچ چکے ہیں جو بسوں ، ویگنوں، اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر آئے ہیں جس کی وجہ سے بنی گالہ کے رہائشیوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ یہی سارے مظاہرین رات بھر سڑکوں پر رہتے ، نعرے مارتے اور میوزک چلاتے ہیں جبکہ ان لوگوں کو عمران خان کے گھر سے فرلانگ کے فاصلے پر لگائے گئے بیریئر سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہے ۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان بنی گالہ سے کسی عوامی جگہ منتقل ہوجائیں تاکہ وہ لوگ سکون سے زندگی گزار سکیں جس کے لئے انہوں نے دور دراز بنی گالہ کا رہائش کے لئے منتخب کیا تھا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد