فیفا ورلڈ کپ قریب آتے ہی جوش و جذبہ آسمان پر پہنچا تو فٹ بال شائقین کیلئے ایک اور شاندار خبر آ گئی، کون سے مشہور ستارے افتتاحی تقریب کو چار چاند لگائیں گے؟ ہر کوئی خوش ہو گیا

فیفا ورلڈ کپ قریب آتے ہی جوش و جذبہ آسمان پر پہنچا تو فٹ بال شائقین کیلئے ایک ...
فیفا ورلڈ کپ قریب آتے ہی جوش و جذبہ آسمان پر پہنچا تو فٹ بال شائقین کیلئے ایک اور شاندار خبر آ گئی، کون سے مشہور ستارے افتتاحی تقریب کو چار چاند لگائیں گے؟ ہر کوئی خوش ہو گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا جہاں فیفا کپ کی منتظر ہوتی ہے وہی فٹ بال کے دیوانے یہ جاننے کو بھی بے قرار ہوتے ہیں کہ فیفا کپ کی افتتاحی تقریب میں کون سے چہرے رنگ بکھیریں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ایک رات کی بکنگ کے کتنے پیسے ہیں۔۔۔؟“ صوفیہ حیات سے رمضان المبارک میں ہی یہ سوال پوچھ لیا گیا تو وہ غصے سے آگ بگولہ ہو گئیں، ایسا جواب دیدیا کہ دن میں تارے دکھا دئیے، گفتگو کے سکرین شاٹس شیئر کر دئیے 

یہ افتتاحی تقریب شائقین کےلئے کسی عید سے کم نہیں ہوتی  اور فیفا کے مطابق اس مرتبہ ماسکو میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں مشہور انگلش گلوکار روبی ویلیمز مداحوں کا جوش بڑھائیں گے جبکہ روس کی ہر دلعزیز اوپرا اور کلاسیکی موسیقار آئیدا گاریفولینا بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔

اس بار فیفا کی ابتدائی تقریب گزشہ تقاریب سے مختلف ہے اور میچ سے صرف آدھا گھنٹہ قبل ہی تمام فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ گزشتہ ٹورنامنٹس میں افتتاحی تقریب کیلئے باقاعدہ کسی دن کو مختص کیا جاتا تھا۔

موسیقی کے رنگوں کے درمیان کروڑوں دلوں کی دھڑکن برازیل کے لیجنڈ فٹ بالر رونالڈو سٹیج پر ٹرافی کے ساتھ نمودار ہوں گئے۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی فیفا جہاں فٹ بال کا جشن منائے گا وہیں اس کپ کی میزبانی کرنے والے ملک کو خراج تحسین بھی پیش کرے گا۔

مزید : کھیل