تاریخ میں پہلی بار جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 کا نفاذ

تاریخ میں پہلی بار جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 کا نفاذ
تاریخ میں پہلی بار جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 کا نفاذ

  

بنوں (آن لائن) ملک کی تاریخ میں پہلی بار جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 کا نفاذ، جلسے جلوس پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی,فاٹا خیبر پی کے میں انضمام کے بعد پہلی بار جنوبی وزیرستان میں اقدام اٹھایا گیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جنوبی وزیرستان ٹرائبل ڈسٹرکٹ سہیل خان کی جانب سے نافذ کئے گئے دفعہ 144کے تحت ہر قسم جلسے و جلوس پر ایک ماہ تک پابندی لگائی گئی۔ ملکی اداروں کے خلاف تقاریر کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

پابندی کا اطلاق نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /بنوں