عامر لیاقت کی کاغذات نامزدگی بغیر تصدیق جمع کرانے کی کوشش،ریٹرننگ افسر نے اعتراض لگا دیا

عامر لیاقت کی کاغذات نامزدگی بغیر تصدیق جمع کرانے کی کوشش،ریٹرننگ افسر نے ...
عامر لیاقت کی کاغذات نامزدگی بغیر تصدیق جمع کرانے کی کوشش،ریٹرننگ افسر نے اعتراض لگا دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرعامرلیاقت این اے 245 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے الیکشن کمیشن آفس پہنچ گئے،ریٹرننگ افسر نے عامر لیاقت کے کاغذات بغیر تصدیق جمع کرانے پر اعتراض لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے این اے 245 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن آفس پہنچے اور بغیر تصدیق کاغذات جمع کرانے کی کوشش کی اس پر آر او نے اعتراض اٹھا دیااور کاغذات واپس کر دیئے،پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات واپس ہونے پر تصدیق کیلئے وکلا کی دوڑیں لگ گئیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی