پاکستان ریلویز کا "فری آف کاسٹ"عیدپیکج،نوٹیفکیشن جاری

پاکستان ریلویز کا "فری آف کاسٹ"عیدپیکج،نوٹیفکیشن جاری
پاکستان ریلویز کا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرریلوے کی ہدایت پرسینئرسٹیزن"فری آف کاسٹ"عیدپیکج کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق 65سال اوراس سے زائدعمرکے شہری عیدکے پہلے 2روزمفت سفرکرسکیں گے۔

ترجمان پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ وزیرریلوے کی ہدایت پرعیدپربزرگ شہریوں کیلئے پیکج کااعلان کر دیا گیا ہے اورسینئرسٹیزن"فری آف کاسٹ"عیدپیکج کانوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔جس کے مطابق سینئرسٹیزن کیلئے شناختی کارڈکی نقل پرایڈوانس بکنگ اورای ٹکٹنگ مفت ہوگی اور بزرگ مردوخواتین کوشناختی کارڈدکھانے پرمفت ٹکٹ جاری کیاجائےگا۔ترجمان پاکستان ریلویز کا مزید کہنا تھا کہ دوران سفراصل کمپیوٹرائزڈشناختی کارڈدکھانالازمی ہوگا،اصل شناختی کارڈنہ دکھانے پربغیرٹکٹ تصورکیاجائےگا۔اس پیکج پر 65سال اوراس سے زائدعمرکے شہری عیدکے پہلے 2روزمفت سفرکرسکیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور