شادی سے انکار پر نوجوان نے بس ہوسٹس قتل کردی

شادی سے انکار پر نوجوان نے بس ہوسٹس قتل کردی
شادی سے انکار پر نوجوان نے بس ہوسٹس قتل کردی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد (ویب ڈیسک) شادی سے انکاری کرنے پر نوجوان نے بس ہوسٹس کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

بتایا گیا ہے کہ مرضی پورہ کی رہائشی 23سالہ مہوش گزشتہ روز ملتان سے فیصل آباد پہنچی تو ابھی بس سے اتر ہی رہی تھی کہ موقع پاکر نوجوان عمر دراز نے اس پر گولیاں برسادیں جن کی زد میں آکر بس ہوسٹس شدید زخمی ہوگئی۔

اسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی، پولیس ذرائع کے مطابق کہ مہوش اور عمر دراز ایک ٹرانسپورٹ کمپنی میں اکٹھے کام کرتے تھے اور شادی کی پیشکش کی لیکن لڑکی نے انکا رکردیا۔ مزید یہ بھی بتایا گیا کہ فائرنگ کی وجہ سے اڈے پر بھگدڑ مچ گئی جبکہ ملزم کو سیکیورٹی گارڈ نے دبو چ لیا جسے بعد میں پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ 

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد