تحریک انصاف نے امیدواروں کیلئے زیادہ سے زیادہ 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی پابندی لگانے کا مشورہ دے دیا
لاہور(آئی این پی)پاکستان تحر یک انصاف نے امیدوار ں کیلئے زیادہ سے زیادہ 2حلقوں سے الیکشن لڑ نے کی پابندی لگانے کی تجویز پیش کر دی۔
ایک انٹرویو میں تحر یک انصاف کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمران اسماعیل نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی قیادت اگر ایک سے زیادہ حلقوں سے الیکشن لڑتی ہے تواس کا فائدہونے کے ساتھ ساتھ نقصان بھی ہوتا ہے کیونکہ جہاں سے نشست خالی کی جائے وہاں ووٹرز ناراض ہو جاتے ہیں اور دوبارہ الیکشن سے قومی خزانے کا بھی نقصان ہوتاہے ، اس لیے بہتر ہوگا امیدوار ں کیلئے زیادہ سے زیادہ 2حلقوں سے الیکشن لڑ نے کی پابندی لگادی جائے۔
دریں اثناءالیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلا س 13جون کو طلب کرلیا گیا۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور ہوم سیکرٹریز شرکت کریں گے۔اجلا س میں انتخابات کے لئے انتظامات ، عملے کیلئے ٹرانسپورٹ اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئیں گے۔