شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز نے پارلیمانی بورڈ کے سامنے انٹرویو دیا

شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز نے پارلیمانی بورڈ کے سامنے انٹرویو دیا
شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز نے پارلیمانی بورڈ کے سامنے انٹرویو دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ،ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پارٹی ٹکٹ کے لئے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوئے۔نوازشریف اور ن لیگ کی سینئر قیادت پر مشتمل پارلیمانی بورڈز نے شہبازشریف ،حمزہ شہباز اور مریم نواز سے انٹرویو میں مختلف نوعیت کے سوالات کئے ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے بطور رکن صوبائی اسمبلی اپنی کارکردگی پر بریفننگ دی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ قائد ہیں،آپ نے ہی فیصلہ کرنا ہے ،خدمت اورصرف خدمت ہی میرا نصب العین ہے۔اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ صرف فصلی بٹیرے ن لیگ چھوڑ کر گئے ، جنوبی پنجاب والوں کا محاذ دو دن میں دم توڑ گیا۔

مریم نوازنے پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہونے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے کارکن اور امیدوار کی طرح بورڈ کے سامنے پیش ہونے پر فخر ہے۔