پنجاب کی 6رکنی نگراں کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

پنجاب کی 6رکنی نگراں کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
پنجاب کی 6رکنی نگراں کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی 6رکنی نگران کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نگراں کابینہ سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگران کابینہ کی حلف برداری تقریب گورنرہاؤس میں ہوئی جس میںنگراں کابینہ کے ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا جبکہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نگراں کابینہ سے حلف لیا ۔تقریب میں نگراں وزیراعلی حسن عسکری سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔نگران کابینہ میں وقاص ریاض،زیڈ ایم رضوی،انجم نثار،جوادساجد، سابق آئی جی شوکت جاوید اورسابق چیئرمین واپڈاظفرمحمود شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب کابینہ کے لئے پہلے 9نام دئیے گئے جنہیں آج صبح کم کر کے 6کر دیا گیا تھا ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور