سڑک عدم تعمیر ، سابق ممبران اسمبلی کا اللہ اکبر کالونی داخلہ ممنوع

سڑک عدم تعمیر ، سابق ممبران اسمبلی کا اللہ اکبر کالونی داخلہ ممنوع
سڑک عدم تعمیر ، سابق ممبران اسمبلی کا اللہ اکبر کالونی داخلہ ممنوع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سوات (ویب ڈیسک) سوا کے علاقہ ’’اللہ اکبر کالونی ‘‘ کے مکیوں نے سڑک تعمیر نہ کرانے پر سابق اراکین اسمبلی کے داخلے پر پابندی کے نوٹس لگا دیئے ، سابق ممبران اسمبلی ووٹ مانگنے کالونی آئیں توگندے انڈوں سے استقبال کریں گے.

روزنامہ جنگ کے مطابق  اللہ اکبر کالونی سیدو شریف ، مینگورہ روڈ کے وسط میں مین روڈ کے کنارے واقع ہے جہاں کالونی میں نجی ہسپتال ،نجی سکولوں کے علاوہ سرکاری وفاتر، عدالت اور رہائش مکانات ہیں لیکن پچھلے پانچ سال کے دوران اس کالونی کی چند سو میٹر سڑک کو تعمیر نہیں کیا گیا ، نہ ایک ارب روپے سے زائد ڈویژنل بیوٹیفکیشن فنڈز میں اس کو شامل ہی کیا گیا جس کے بعد اہل علاقہ نے مین روڈ پر کالونی کی خراب سڑک والی تصاویر کے ساتھ بینرز آویزاں کر دیئے ہیں جن پر سبکدوش اراکین اسمبلی کو ووٹ مانگنے کیلئے نہ آنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔