مشاہد حسین کا لیگی قیادت کو نگران وزیراعلیٰ پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ

مشاہد حسین کا لیگی قیادت کو نگران وزیراعلیٰ پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ
مشاہد حسین کا لیگی قیادت کو نگران وزیراعلیٰ پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں پالیسی میں تبدیلی آتی دکھائی دے رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مشاہد حسین سید نے اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف سے ملاقات میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور پارٹی قیادت کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دیا ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  انہوں نے کہا ڈاکٹر حسن عسکری جمہوریت پسند ہیں انہیں سپورٹ کریں ، ڈاکٹر حسن عسکری اور مشاہد حسین سید یونیورسٹی میں اکٹھے رہے ہیں ۔ مشاہد حسین سید نے نگران وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پرڈاکٹر حسن عسکری کو فون کر کے مبارکباد بھی دی تھی اور انہیں تعاون کا یقین دلایا تھا۔ باخبر ذرائع کا کہادعویٰ ہے کہ مشاہد حسین سید کی مداخلت کے بعد ن لیگ نگراں وزیر اعلیٰ کے بارے میں پالیسی میں تبدیلی کرے گی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور