سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کیس کا فیصلہ سنادیا

سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کیس کا فیصلہ سنادیا
سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کیس کا فیصلہ سنادیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالتی فیصلے کے بعد حمزہ شہبازاورعائشہ احد نے کیسز واپس لے لیے اور دونوں ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے عائشہ احد کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس ثاقب نثارنے اپنے چیمبر میں ایک گھنٹہ سماعت کی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کیس کا فیصلہ سنادیا،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے پاچکے، حمزہ شہبازاورعائشہ احد نے کیسز واپس لے لیے ہیں ،اب دونوں ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی نہیں کریں گے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جن شرائط پرمفاہمت ہوئی وہ میڈیاپرزیربحث نہیں ہوگا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور