سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ
 سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ جاری نہ ہونے پر چودھری نثار نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ این اے 59،این اے 63،پی پی 10اور پی پی 14سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ عام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 2 ، 2 نشستوں پر حصہ لے رہے ہیںاور مسلم لیگ ن کے امیدوار نے ان کے مقابلے میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں ۔

یاد رہے کہ چودھری نثار کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے نوازشریف اور شہبازشریف میں اختلاف پایا جاتا تھا،قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ ٹکٹ اس شخص کو جاری کی جائے گی جس نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد