بنوں میں100 سالہ خاتون بھی انتخابی میدان میں کود پڑی،دونشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے
بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن)بنوں میں 100 سالہ خاتون بھی انتخابی میدان میں کود پڑی اور خاتون نے دو نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے،ریٹرننگ آفیسر نے خاتون کی فیس معاف کردی۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق بنوں سے 100 سالہ خاتون حضرت بی بی نے عام انتخابات میں دو نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ،حضرت بی بی نے این اے 35 اور پی کے 89 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ریٹرننگ افسر نے خاتون کی فیس معاف کردی۔
حضرت بی بی کا کہناتھا کہ وہ انتخابات میں کامیاب ہو کر عوام کے مسائل حل کریں گے اور حلقے میں ٹیوب ویل اور سڑکیں بنائے گی ۔
واضح رہے کہ حضرت بی بی اس سے قبل بھی پانچ بار انتخابات میں حصہ لے چکی ہے ۔