جاوید ہاشمی کا بڑا یوٹرن ،الیکشن نہ لڑنے کے اعلان کے باوجوددو حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

جاوید ہاشمی کا بڑا یوٹرن ،الیکشن نہ لڑنے کے اعلان کے باوجوددو حلقوں کیلئے ...
جاوید ہاشمی کا بڑا یوٹرن ،الیکشن نہ لڑنے کے اعلان کے باوجوددو حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے اعلان کے باوجود قومی اسمبلی کے دو حلقوں کیلئے کاغذات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے سینئر بزرگ رہنما کا کہناتھا کہ انہوں نے این اے 155 اور 158 کےلئے کاغذات جمع کرادیئے،ان کا کہناتھا کہ کاغذات نامزدگی ن لیگ کی پالیسی کے مطابق جمع کرائے،جس کوبھی ٹکٹ ملااس کیلئے الیکشن مہم چلاؤں گا۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ جب تک پارٹی نے نہیں کہاکاغذات جمع نہیں کرائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کے رہنما جاوید ہاشمی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔