اصغرخان کیس :نوازشریف سمیت 19سیاستدانوں کونوٹسزجاری ، آج شام طلب کرلیا

اصغرخان کیس :نوازشریف سمیت 19سیاستدانوں کونوٹسزجاری ، آج شام طلب کرلیا
اصغرخان کیس :نوازشریف سمیت 19سیاستدانوں کونوٹسزجاری ، آج شام طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغرخان کیس میں2سابق وزرائے اعظم نوازشریف اورظفراللہ جمالی سمیت 19سیاستدانوں کونوٹسزجاری کرتے ہوئے آج طلب کرلیا۔عدالت نے ایف آئی اے کو تمام افرادکے آج شام تک بیانات قلمبندکرانےکی ہدایت بھی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اصغرخان کیس کی سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی۔عدالت نے 2سابق وزرائے اعظم سمیت 19سیاستدانوں کونوٹسزجاری کر دیئے ۔سابق وزرائے اعظم میں نوازشریف اور ظفراللہ جمالی شامل ہیں جبکہ دیگر سیا ستدانوں میں عابدہ حسین،بانی متحدہ،جاوید ہاشمی، سرورخان کاکڑ،حاصل بزنجو،ندیم مینگل،مظفرحسین شاہ، غلام نظامانی،ارباب غلام رحیم،لیاقت جتوئی،امتیازشیخ ،جام معشوق،جام حیدر،ہمایوں مری،دوست محمدفیضی اورالطاف حسین قریشی کے نام شامل ہیں۔عدالت نے ایف آئی اے کو تمام افرادکے آج شام تک بیانات قلمبندکرانےکی ہدایت بھی دے دی جبکہ اصغرخان کیس کی سماعت منگل کوسپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں ہوگی۔