کویت میں بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا 

کویت میں بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا 
کویت میں بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا 

  

کویت( محمد عرفان شفیق )  سول سروس کمیشن کویت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات کااعلان15 جون سے 18 جون  تک کر دیا گیا ہے۔ جمعہ یا ہفتہ کے روز عید منائے جانے کی صورت میں بھی تعطیلات کا یہی اعلامیہ نافذ العمل رہے گا۔ تاہم منگل 19 جون کو سرکاری و غیر سرکاری تمام  محکمے دوبارہ کام کا آغاز کرینگے جبکہ جمعرات 14 جون تمام سرکاری و نیم سرکاری محکمے معمول کے مطابق کام کرینگے ۔

 

 

 

 

مزید : عرب دنیا