انگلینڈ کو عبرتناک شکست دینے کے بعد سکاٹ لینڈ پاکستان سے ٹکرانے کو تیار ،سرفراز الیون کے لیے بڑا امتحان ،میچ کب اورکس وقت ہوگا ؟جانئے

انگلینڈ کو عبرتناک شکست دینے کے بعد سکاٹ لینڈ پاکستان سے ٹکرانے کو تیار ...
انگلینڈ کو عبرتناک شکست دینے کے بعد سکاٹ لینڈ پاکستان سے ٹکرانے کو تیار ،سرفراز الیون کے لیے بڑا امتحان ،میچ کب اورکس وقت ہوگا ؟جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈنبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل ایڈنبرا میں کھیلا جائے گا۔ایڈنبرا میں کھیلے جانے والے میچز کے لئے دونوں ٹیموں کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں جبکہ انگلینڈ کے خلاف سکاٹ لینڈ نے کامیابی حاصل کرکے پاکستان ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔پاکستانی کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلنے کا تجربہ نہیں نئے کھلاڑی ہیں اور ہوم گراونڈ پر سب کو فائدہ حاصل ہوتا ہے اس لئے کوئی بھی غلطی نہیں کی جاسکتی ، پوری ٹیم فوکسڈ ہوکر کھیلے گی۔پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بجے شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل -